ملالہ یوسف زئی نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا
لندن (صباح نیوز)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا ، جس کے بعد ملالہ آکسفورڈ کے مباحثہ سوسائٹی کی سرگرم رکن بن گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق اکیس سالہ ملالہ یوسف زئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے نامور مباحثہ کلب کی سر گرم رکن بن گئیں۔ ملالہ کلب کی جانب سے کرائے جانے والے مباحثوں میں بڑھ چڑھ حصہ لیتی ہیں جس کے سبب انہیں کلب کی سر گرم رکن منتخب کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کلب گذشتہ برس متنازع حیثیت سے خبروں میں نمایاں رہا، جب ایک مباحثے کے دوران کنزرویٹیو پارٹی سے تعلق رکھنے والے نوعمر ممبران نے نشے کی حالت میں خواتین کو ہراساں کرنے کے کوشش کی اور عملے کو دھمکایا۔واضح رہے کہ ماضی میں برطانوی وزیراعظم ٹریزامے اورمارگریٹ تھیچر اور نامور بی بی سی میزبان نِک روبنسن آکسفورڈ سوسائٹی کے سرگرم رکن رہے ہیں جس کے بعد اب ملالہ کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔
ملالہ یوسف زئی