نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا دائرہ مزید 10شہروں تک وسیع کرنے کا فیصلہ
لاہور ( آن لا ئن ) حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں مزید 10 شہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اگلے سال کے شروع میں بے گھر افراد سے ان دس شہروں میں رجسٹریشن کیلئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کو رہائش فراہم کرنے کے منصوبے کے تحت پانچ سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی‘‘ قائم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، اس سلسلے میں رجسٹریشن فارم بھی نادرا کی ویب سائٹ پر جاری کردیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 7 اضلاع جن میں اسلام آباد، سکھر، گلگت، مظفر آباد، کوئٹہ، سوات اور فیصل آباد شامل ہیں میں پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے ،تاہم اب حکومت نے پنجاب کے مزید 10 شہروں کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں لاہور، قصور، سیالکوٹ، جہلم، بہاولپور ، لیہ ، ملتان ،و ہا ڑی ،رحیم یار خان اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ وفاقی ہاؤسنگ ٹاسک فورس اور پنجاب حکومت نے منصوبے کی ابتدائی تیاری مکمل کرلی ہے او ر وزیر اعظم عمران خان کو اس پر بریفنگ بھی دیدی گئی ہے ۔ پنجاب میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت فیصل آباد میں یہ منصوبہ شروع بھی کردیا گیا ہے۔
دائر ہ وسیع