مولانا عبد الاکبر چترالی کالواری ٹنل کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کا مطالبہ

مولانا عبد الاکبر چترالی کالواری ٹنل کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)چترال سے متحدہ مجلس عمل ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الا کبر چترالی نے لواری ٹنل پرتعینات عملے کی جانب سے نامناسب رویے پرمتعلقہ حکام سے ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے اور ٹنل کو24گھنٹے آمد ورفت کیلئے کھلا رکھنے کامطالبہ کیاہے۔پشاور پریس کلب میں ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الر حمان، صدر متحدہ مجلس عمل چترال قاری عبدالرحمان جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے ناظم مالیات عبدالحق اوردیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولاناعبدالاکبرچترالی کاکہناتھاکہ گزشتہ روز لواری ٹنل پر تعارف کے باوجود انکے ساتھ ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اور ڈرائیور کو گاڑی سے اتار ا گیا اورانکی فیملی کو تین گھنٹے تک ہراساں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت انکے ساتھ نا مناسب سلوک کیا گیا کیونکہ انہوں نے لواری ٹنل کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے، گاڑیوں کی رجسٹر یشن کیلئے چترال کی طرف چترال پولیس اور دیر کی طرف سے دیر پولیس کو تعینات کرنے اور آئے روز چترالی باشندوں کی تذلیل بند کرنے کیلئے کام شرع کر دیا تھا جو کہ بعض لوگ اپنی چودھراہٹ قائم و برقرار رکھنا چاہتے ہیں اس سلسلہ میں وہ 16 اکتوبر بروز منگل کو قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق بھی جمع کرائینگیاور چترالی باشندوں کیساتھ تسلسل سے ہونے والے ناروا سلوک اور تذلیل کا خاتمہ کرکے رہینگے۔انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل کو24گھنٹے آمد ورفت کیلئے کھلا رکھا جائے اوراین ایچ ایفوری طور پر لواری ٹنل کو اپنے تحویل میں لیکر انتظام و انصرام خود سنبھال لے چترال کی طرف سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام چترال پولیس کو اور دیر سائیڈ پر دیر پولیس کے حوالے کیا جائے بدتمیزی کرنے والے دونوں بندوں کیخلاف آئی جی ایف سی فوری طور پر محکمانہ کاروائی کریں بصورت دیگر پورے چترال میں پر امن مظاہروں اور پہیہ جام ہڑ تال کی کال دی جائیگی۔