پشاور ، قبائلی کا فاٹا اصلاحات میں وعدوں کو پورا نہ کرنے کیخلاف احتجاج

پشاور ، قبائلی کا فاٹا اصلاحات میں وعدوں کو پورا نہ کرنے کیخلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)قبائلی طلبہ نے حکومت کے جانب سے فاٹا اصلاحات میں ان کے ساتھ کئے گئے وعدؤں کو پورا نہ کرنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر اپنے مطالبات درج تھے مظاہرے میں قبائلی طلبہ تنظیموں اور ٹرائبل یوتھ مومنٹ کے عہداداروں نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت ٹرائبل یوتھ مومنٹ کے مرکزی صدر شوکت عزیز نائلہ آفتاب اور دیگر کرہے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات کے دوران حکومت نے قبائلی طلبہ کے ساتھ بہت سے وعودے کئے تھے لیکن ابھی تک اس میں ایک بھی پورا نہیں کیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ قبائلی طلبہ کیلئے ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں مختص کوٹہ ڈبل کیا جائے گا لیکن ابھی تک کوٹہ نہیں بڑھایا گیا ہے جبکہ میڈیکل کالجز اور انجنیئرنگ یونیورسٹیوں میں قبائلی اضلاع کے طلبہ کیلئے مخصوص کوٹے پر دیگر اضلاع کے جعلی ڈومسائل ہولڈرز کو داخلے دی گئے ہیں جس کے تمام تر ثبوت ہمارے ساتھ موجود ہیں انہوں نے کہاہم نے کئی بار حکام بالا کوتعلیمی اداروں میں قبائلی طلبہ کیلئے کوٹہ بڑھانے کیلئے درخواستیں دی ہیں لیکن ابھی کوئی شنوائی نہیں ملی ہے انہوں نے وزیراعظم عمران خان، گورنرخیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی طلبہ کے ساتھ جاری ناانصافی کا نوٹس لیا جائے اور ان کیلئے تعلیمی اداروں میں کوٹہ بڑھانے کے ساتھ اوپن میرٹ پر بھی اپلائی کا حق دیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو قبائلی طلبہ اپنے حق کیلئے سڑکوں پر احتجاج کریگی۔