دوماہ میں عوامی اعتماد ختم،تبدیلی کا نعرہ حقیقت کے برعکس،فیصل نیازی

دوماہ میں عوامی اعتماد ختم،تبدیلی کا نعرہ حقیقت کے برعکس،فیصل نیازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(بیورونیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی نمایاں کامیابی نے ثابت کر دیا کہ میاں نوازشریف کوعوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا حکمران جماعت دو ماہ کے بعد ہی عوامی اعتماد کھوچکی ہے تبدیلی کے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

نعروں کی حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے ۔وہ یہاں معززین علاقہ اورصحافیوں کے وفودسے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ حکمران جما عت کا اپنی جیتی ہوئی نشستیں دوماہ بعد ہی ہارجانا عوام کش پالیسیوں کا نتیجہ ہے عوام نے واضح کردیاکہ کھوکھلے نعروں سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا یاجاسکتا عوام کے حقوق علاقے کی تعمیروترقی آئین وقانون کی بالادستی کیلے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ عوام کی بلاامتیاز خدمت پریقین رکھتے ہیں کسی کیساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔
فیصل نیازی