مردان میقں واٹر اینڈ سینٹیشن کا کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا افتتاح
مردان ( بیورورپورٹ) واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کمپنی نے ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا افتتاح کر دیا ۔اس موقع صفائی کی اہمیت کو اجا گر کرنے کے لئے واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس کی قیادت کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ناصر غفور خان، صوبائی اسمبلی کے اراکین ظاہر شاہ طورو،امیر فرزند،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود،تحصیل ناظم محمد ایوب خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد قاسم ،کمپنی کے جنرل منیجر اشراف قادر خٹک،محمد ادریس،خلیل خان ،راحت اللہ اور دیگر کررہے تھے۔ واک کے اختتام پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر بیماریوں سے پاک پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔ ا نہوں نے کہاکہ گرین پاکستان مہم کے دوران شجر کاری بھی کی جائے گی اور شہر کے مختلف مقامات پر پودے لگائے جائیں گے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ناصر غفور خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کلین پاکستان مہم کے دوران مردان شہر کے چودہ یونین کونسل میں عام صفائی کے علاوہ خصوصی مہم بھی چلائے جائیں گے۔کمپنی کا وجود میں آنے کے بعد شہر سے روزانہ کی بنیاد پر225ٹن کوڑا کرکٹ اٹھا کر اسے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جا رہاہے۔انہوں نے کہاکہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے مہم میں کمپنی کے ساتھ ضلعی انتظامیہ بھر پور تعاون کررہی ہے اور وہ دن دور نہیں کہ صفائی کے حوالے سے مردان پورے ملک کے لئے رول ماڈ ل ہو گا۔انہوں نے کہاکہ اس مہم کے دوران سڑکوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ بھاری مشینری کے ذریعے کئی سالوں سے بند بنالیوں کو بھی صاف کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کمپنی نے شجرکاری مہم بھی شروع کر دی ہے اور کالج چوک میں پودے لگائے گئے ہیں جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر ہزاروں مزیدپودے بھی لگائے جائیں گے۔