پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی آئی ایم ای ائی سے متعلق فیصلہ واپس لے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی آئی ایم ای ائی سے متعلق فیصلہ واپس لے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹی رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اآی ایم ای ائی سے متعلق فیصلہ واپس لے پورے ملک میں موبائل سیل کے تاجروں کے کروڑوں روپے کا مال ضائع ہونے کا خدشہ ہے جس سے تاجر سڑکوں پر آجائیں گے یہ باتیں پشاور چیمبر آ سمال ٹیریڈرز اینڈ انڈسٹیرز کے صدر شاکر صدیقی ، سینئر نائب صدر شاہد لطیف او رنائب صدر فرمان قدرت الہٰی نے ایک مشترکہ بیان میں کیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی اے نے 20 اکتوبر کے شارٹ نوٹس پر موبائل آئی ایم ای آئی رجسٹرکرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکسی صورت قابل نہیں ملک بھر کے تاجروں کے پاس کروڑوں روپے کے موبائل سیٹ بند پڑے ہیں اور اکثر نے مال خریدا ہے جو کہ ابھی تک کھلا ہی نہیں اگر پی ٹی اے نیفیصلہ واپس نہ لیا تو تاجروں کے کروڑوں روپے ڈوب جائیں گے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں آج بروز پیر مال روڈ لاہور میں پاکستان بھر کے تاجروں کااجلاس منعقد ہوگا جس میں تاجر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے اور اگر حکومت نے ہٹ دھرمی کی تو تاجروں کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی بھی روک نہیں سکتا۔