خصوصی افراد کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،رابعہ بصری

خصوصی افراد کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،رابعہ بصری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی ممبرصوبائی اسمبلی رابعہ بصر ی نے کہا کہ سپیشل پرسن کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ‘اور بحیثیت مسلمان بھی ہمارافرض ہے کہ ہم انکی خدمت کریں اور انہیں معاشرے کا مفید شہر بنائیں۔ نابینا افراد کی سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے حوالے سے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار کاانعقاد ہواجس میں ایم پی اے رابعہ بصری مہمان خصوصی تھی،ڈسٹرکٹ ممبرو چیئرمین سوشل ویلفئیرمحمدرضا،سوشل ویلفئیر کے افسران اور نابیناافراد نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے رابعہ بصر ی نے کہا سپیشل پرسن کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ‘اور بحیثیت مسلمان بھی ہمارافرض ہے کہ انکی خدمت کریں اوراانکے درپیش مسائل کو فوری حل کریں انہوں نے اسمبلی کے فلو ر پر بھی خصوصی افراد کے لیے آواز اٹھاؤں گی اور کوشش کرونگی کہ انکے دو فیصدکوٹے کو تین فیصد کیاجائے انہوں نے سپیشل پرسن ہمارے معاشرے کا مفید شہر ی ہیں اور انکے حقوق کو انکو دئیے جائینگے اور انکے جو مسائل ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپے نہیں ہے انہوں نے آر سی پی ڈی کا بھی شکریہ اداکیا جنہوں نے انکا بھر پو ر ساتھ دیا اس موقع پرانہوں نابینا افراد میں گھڑیاں اور سفید چھڑیاں بھی تقسیم کی اور نابینا افراد کیلئے 20 ہزار روپے نقد انعام کااعلان بھی کیا جو کہ نابینا افراد میں تقسیم کیاجائیگا