ایڈ یشنل سیکرٹری پلاننگ کا غاذی یونیوسرٹی کا دورہ مختلف منصوبوں پر بریفننگ
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ پنجاب تنویر جبار نے غازی یونیورسٹی کا دورہ کیا. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کے ساتھ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری کویونیورسٹی کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی. اس موقع پرڈ ائریکٹر کالجز پروفیسر مظہر حسین شکوری بھی موجود تھے۔(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے ملٹی میڈیا پر کیمپسز کی موجودہ صورت حال، طلباء و اساتذہ کی تعداد، موجودوسائل کے علاوہ مسائل اور مستقبل کے منصوبہ جات سے آگاہ کیا۔ سٹی کیمپس کی موجودہ عمارتوں جو کہ 2012 کے سیلاب کی زد میں آگئی تھیں ان کے تمام بلاکس کی خستہ حالی دکھائی گئی جن کو گرا کر دوبارہ تعمیرات کو نا گزید قرار دیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے یونیورسٹی کے آغاز سے لے کر اب تک کے تمام ترقیاتی کاموں کے بار ے میں بتایا۔ ایڈیشنل سیکرٹری کو بتایاگیا کہ اس وقت پانچ ہزار سے زیادہ طلباء و طالبات سٹی کیمپس میں زیر تعلیم ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ اس سال نئے داخلوں میں 1500 کے قریب نئے سٹوڈنٹس یونیورسٹی میں داخل ہوں گے جس سے موجودہ تعداد میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ یہ یونیورسٹی شہر ڈیرہ غازی خان اور اس کے گرد و نواح کے تمام علاقے کے لوگوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جہاں کم فیس میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر ہیں۔ غازی یونیورسٹی اپنے قیام کے ساتھ ہی 24 مختلف تدریسی شعبہ جات میں 40 کے قریب ڈگری پروگرامز ، ماسٹر اور ایم فل لیول تک کی تعلیم مہیا کر رہی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری کو سٹی کیمپس اور ائیر پورٹ کیمپس کے ترقیاتی منصوبہ جات میں شامل مختلف بلڈنگز اور بلاکس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیااور بتایا گیا کہ نیو کیمپس میں مزید اکیڈمک بلاکس تعمیر ہونے اور سکیورٹی صورت حال کو پنجاب گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق بہتر کر نے کے بعدکلاسز کو نیو کیمپس شفٹ کیا جائے گا۔سٹی کیمپس میں نئے فیکلٹیز، نئے بلاکس، جامع مسجد، سپورٹس کمپلیکس، سیمینار رومز، میٹنگ و کمیٹی رومز، آڈیٹوریم، گرلز ہاسٹل، گیسٹ ہاؤسز، سکل ڈویلپمنٹ سنٹر، انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ بائیو لاجیکل سائنسزو دیگر نئے شعبہ جات شامل ہیں۔
غازی یونیورسٹی