مضار بہ سکینڈلز ، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے ذریعے لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے پرعزم : چیئر مین نیب

مضار بہ سکینڈلز ، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے ذریعے لوٹی گئی رقوم کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

کہا ہے کہ نیب غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی اور مضاربہ جیسے سکینڈلز کے ذریعے عوام سے لوٹی گئی رقوم واپس وصول کرنے کیلئے پرعزم ہے ٗنیب انسداد بدعنوانی اور لوٹی گئی رقم برآمد کر کے بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے والا ملک کا بڑا ادارہ ہے۔ وہ پیر کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کی کارکردگی کے جائزے سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لئے پرعزم ہے، نیب عدالتی مفروروں اور اشتہاری مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی اور لوٹی گئی رقم برآمد کر کے بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے والا ملک کا بڑا ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلا امتیاز زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی وضع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے، آر ڈی اے، آئی سی ٹی، ایل ڈی اے، پی ڈی اے، کیو ڈی اے اور کے ڈی اے کے افسران ہاؤسنگ سوسائٹیوں/کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو قانون کے مطابق این او سی کے اجراء اور لے آؤٹ پلان کی منظوری سے متعلق قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ ہاؤسنگ/کو آپریٹو سوسائٹیوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کریں تاکہ وہ ہمیشہ متعلقہ سرکاری حکام سے منظور شدہ لے آؤٹ پلان اور این او سی رکھنے والی قانونی ہاؤسنگ/کو آپریٹو سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری کریں۔
چیئرمین نیب