ناگ شاہ چوک ‘ حامد پور کنورہ میں تجاوزات کیخلاف کارروائی ‘ سامان ضبط
ملتان (سٹاف رپورٹر) گرین اینڈ کلین پنجاب کے تحت ضلع کونسل ملتان کی ریگولیشن برانچ نے ناگ شاہ چوک،حامد پور کنورہ پر تجاوزات (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
کے خلاف کاروائی میں کثیر تعداد سامان تجاوزات قبضہ میں لے لیا ہے جبکہ 4تندوراور ریمپ مسمار کردیئے ہیں ، تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت ضلع کونسل لینڈ آفیسر امتیاز چٹھہ نے کی۔ ضلع کونسل کی ریگولیشن برانچ نے پختہ تجاوزات قائم کرنے پر 11ہزار 500روپے جرمانہ کردیا ہے۔