ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر تاجر قتل ، حادثات میں 3افراد جاں بحق

ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر تاجر قتل ، حادثات میں 3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان ‘ منڈی یزمان ‘ کچا کھوہ ( نمائندگان ) ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر تاجر قتل ‘ حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر ‘ کے مطابق تھانہ (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

سٹی کے علاقہ شہزادہ سلطان ٹاؤن کے نزدیک ڈکیتی کی واردات تین نامعلوم مسلح ڈاکو تاجر سے ہنڈا موٹر سائیکل چھین کر فرار مزاحمت پر فائز ماردیا تاجر جاں بحق اس سلسلہ میں مزید معلومات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ پیر قتال روڈ پر شہزادہ سلطان ٹاؤن کا رہائشی نصر اللہ ولد حاجی لشکری حجانہ ہسپتال چوک پر اپنی فارمیسی کی دکان بند کر کے گھر کی طرف جا رہا تھا جونہی وہ پیر قتال موڑ روڈ پر پہنچا تو پیچھے سے آنے والے تین مسلح ڈاکوؤں نے اس کو روک لیا اور موٹر سائیکل125 چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے تاجر کو گولی مار دی جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا وقوعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کرانے کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔ منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق ایک ہی روز میں دو حادثات دو موٹر سائیکل سوار موقعہ پر جاں بحق تین کار سوار زخمی کار تباہ واقعات کے مطابق پنجاب ڈرائیور ٹرینگ سکول کی کار جس میں تین افراد موجودتھے فورٹ عباس چوک کے سامنے کراسنگ کے دوران کپاس سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالے اور گرین بیلٹ کے درمیان کچلی گی تاہم ٹریکٹر ڈرائیور کی حاضردماغی سے تینوں افراد کی جانیں بچ گئیں جبکہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی دوسرے حادثے میں چک نمبر 49ڈی بی کے دو موٹر سائیکل سوار اندرون شہر نزد نیشنل بنک کٹ سے راستہ بدلتے ہوئے سامنے سےآنے والے کپاس سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالے کے نیچے آکر کچلے گئے دونوں کی لاشیں بری طرح مسخ ھو گئیں ٹریکٹر ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگیا اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ کچا کھوہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کچاکھوہ کے نواحی گاؤں 7/9-Rرحمان گڑھ کا رہائشی نوجوان علی اصغر ولد مشتاق قوم آرائیں عمر 33سال گزشتہ روزاپنے کھیت میں درخت کاٹتے ہوئے پاؤں پھسل جانے گر کر موقع پر دم توڑ گیا ۔یادرہے کہ علی اصغر محکمہ صحت کا ملازم تھا اور بنیادی مرکز صحت 36/10-Rپر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا اور مرحوم کی دو ماہ پہلے شادی طے پائی تھی ۔
قتل ‘ حادثات

Ba