بونیر میں خسرہ سے بچاؤ کی مہم شروع کردی گئی

بونیر میں خسرہ سے بچاؤ کی مہم شروع کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونیر ضلع میں خسرہ سے بچاؤ مہم شروع ہو گئی ہے ۔اس مہم میں نوماہ سے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائینگے ۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔پریس کلب بونیر میں میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بونیر شفیع اللہ خان ۔ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرحمان ۔صوبائی ڈائیریکٹر ڈاکٹر خلیل بنگش ۔ای پی ائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر لعل باچا ،اے اے سی گاگرہ لطیف الرحمان اور یونیسیف کے نمائندے شاہد خان نے کہا کہ مہم کے دوران 152122 بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں ۔اس مہم کے دوران کل 105 آوٹ ریچ 17 موبائل جبکہ 37 فکسڈ ٹیمیں حصہ لے رہی ہے ۔جسکی نگرانی کے لئے 33 یونین کونسل سپروائیزر 8 ضلعی سپروائیزر ۔عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے نمائندے کریں گے ۔اس خوالہ سے تمام مراکز صحت کو الرٹ کیاگیاہے ۔مراکز صحت کو ضروری سامان اور ویکسئن کی ترسیل کردی گئی ہے ۔ڈی سی بونیر نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع بھرکے سکولوں اور مساجد میں اگاہی مہم مکمل ہوچکی ہے اور ضلع کے تمام اہم مقامات اور بازاروں میں بینرز اور پوسٹرز ااویزاں کردی گئی ہے ۔جبکہ سوشل میڈیا ،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اگاہی جاری ہے ۔خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس ،تعلیم اورضلعی حکومت شانہ بشانہ ہے ۔