صوابی ،پی کے 44 انتخاب اے این پی کے امیدوار نے دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دے دی
صوابی( بیورورپورٹ ) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 44صوابی2سے ضمنی الیکشن میں ناکام ہونے والے اے این پی کے امیدوار غلام حسن نے دوبارہ گنتی کے لئے ریٹرننگ آفیسر صوابی کو باقاعدہ درخواست دیدی۔جس میں غلام حسن نے موقف اختیار کیا ہے کہ پورے حلقے میں صرف 596ووٹ مسترد ہوئے تھے اور وہ بھی پی ٹی آئی کے امیدوار عاقب اللہ کے ووٹوں کے ساتھ گنتی میں شمار کئے گئے ہیں حالانکہ عام انتخابات میں دس سے پندرہ ہزار ووٹ ہر حلقے میں مسترد قرار دیئے گئے تھے اے این پی کے رہنما اور ممتاز قانون دان محمد اشفاق خان ایڈوکیٹ نے اس موقع پر ہمارے نمائندے کو بتایا کہ اگر متعلقہ ریٹرننگ آفیسر نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے احکامات جاری نہیں کئے تو اس سے صاف ظاہر ہو گا کہ یہ الیکشن صاف و شفاف نہیں تھا بلکہ دھاندلی زدہ تھا انہوں نے بتایا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس الیکشن میں اپنے بھائی عاقب اللہ کو ہر حال میں جتوانے کے لئے اپنا تمام تر اثر رسوخ استعمال کیا اور انتظامیہ ان کے زیر اثر رہا حالانکہ اے این پی کے امیدوار غلام حسن متحدہ اپوزیشن کا امیدوار تھا اور ان کی کامیابی پوری طرح یقینی تھی لیکن ایک سازش کے تحت ان کو ہرایا گیا #