بازار کلاں ہیئر ٹیج ٹرائل کو ہیئر ٹیج کی اصل شکل دی جائے،مہر الہٰی

بازار کلاں ہیئر ٹیج ٹرائل کو ہیئر ٹیج کی اصل شکل دی جائے،مہر الہٰی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی صدر ملک مہر الہٰی نے کہا ہے کہ بازار کلاں ہیئر ٹیج ٹرائل کو ہیئر ٹیج کی اصل شکل دی جائے اس میں فوڈ سٹریٹ کو شامل نہ کیا جائے ہیئرٹیج ٹرائل ساتھ 17 ملے 2 سکول اور ہزاروں دکانوں پرمشتمل 16 بازار جڑے ہوئے ہیں اگر فوڈ سٹریٹ بھی ہیئر ٹیج میں بنائی گئی تو اس سے سکولوں کو جانے والے طلباء4 و طالبات اور مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں انتہائی دقت کا سامنا درپیش ہوگا جبکہ ہزاروں دکانداروں کو دیگر شہروں سے آے والا مال لوڈ ان لوڈ کرنے یہاں تک پہنچانے والی ٹرانسپورٹ کی بندش سے کاروبار بالکل ہی تباہ ہو جائیگا یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نوید کامران بلوچ کے ہیئر ٹیج ٹرائل کے دورہ کے موقع پر ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد ، ڈی سی پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ ، اے اے سی صلاح الدین پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سابق صدر احتشام حلیم ، حاجی شکیل احمد خان ، صدر گھنٹہ گھر ا?صف خان ، صدر کوچی بازارملک ظہور الہٰی، غلام حیدر کے علاوہ ملحقہ بازاروں کے صدور اور عہدیدار بھی موجود تھے۔انہوں نے چیف سیکرٹری کو تاجروں کے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ،ہیئر ٹیج ٹرائل، افغان نیشنلسٹی اور پرونشل ٹیکس کے حوالے سے تاجروں کو تحفظات ہیں جنہیں دور کئے بغیر صوبے میں کاروبار میں بہتری لانا مشکل ہے ٹریڈ ٹیکس ، پروفیشنل ٹیکس ، پراپرٹی ٹیکس ، فوڈ لائسنس کی فیس اور دیگر مسائل کو جب تک بیٹھ کر ڈسکس نہیں کیا جائے گا مسائل حل نہیں ہوں گے اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ بیان کئے گئے مسائل تاجروں کے بنیادی مسائل ہیں لہٰذا ان پر تاجروں سے ملاقات کر کے بات چیت کی جائے گی اورمنا سب طریقے سے ان کا حل بھی نکالا جائے گا جو کہ تاجروں اور حکومت دونوں کو قابل قبول ہو۔