صوابی میں 2 متحارب فریقین میں صلح ،باہم شیر وشکر
صوابی(بیوروپورٹ) مانیر ی پایاں صوابی میں اصلاحی جر گہ ضلع صوابی کی کوششوں سے دو سیاسی خاندانوں کے مابین پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی۔تفصیلات کے مطابق مانیری پایاں میں معروف سیاسی خاندانوں فریق اول ہارون خان ، جلیل احمد خان اور فریق دوم کے جانس خان اور شارس خان کے مابین عرصہ چار سال سے اراضی کا تنازغہ چلا آرہا تھا اس دوران فریق دوم سے ایک شخص جاں بحق بھی ہوا تھا دونوں فریقین کے مابین راضی نامہ کرنے کے لئے اصلاحی جر گہ ضلع صوابی کے رہنماؤں خیر محمد کاکا ، ملک ریاض ، علی حیدر ، حاجی فیاض علی ، الحاج غفور خان جدون، مسعود جبار، حاجی غریب شاہ اور دیگر اراکین نے عملی کوششیں شروع کر دی اور بلا آخر ان کی کوششیں رنگ لے آئی دونوں خاندانوں کے مابین راضی نامہ کے لئے مسجد عبدالرشید میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں جے یو آئی کے صوبائی نائب و ضلعی امیر صوابی مولانا عطاء الحق درویش کے علاوہ ایم این اے عثمان خان ترکئی ، جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی ، پبلک سیفٹی کمیشن کے چیر مین محمد رشید ایڈوکیٹ ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی شیراز خان ، مقامی سینئر بزرگ صحافی الحاج ولی محمد ، محمد اقبال اور ضلع کے دیگر سیاسی اور سماجی رہنماؤں و علماء کرام اور اصلاحی جرگوں کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں فریق کو آپس میں ملا کر بغل گیر کرائے گئے اور دونوں فریق نے عہد کیا کہ وہ آئندہ کے لئے بھائیوں کی طرح زندگی گزارینگے اس موقع پر ممتاز عالم دین شیخ القر آن مولانا نور الہادی صاحب حق صاحب کے علاوہ الحاج غفور خان جدون ، ہارون خان ، جانس خان کاکا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ شرکاء نے دونوں فریق کے مابین راضی نامہ کی کوششوں پر اصلاحی جر گہ کے اراکین کے عملی کر دار کو سراہا #