ڈپٹی کمشنر مردان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر مردان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) کمشنر مردان عبد الغفور بیگ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں سے ہسپتال کی صورتحال اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اور متعلقہ حکام کو مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی، وارڈز اور واش رومز کی صفائی کی ہدایت کی تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کمشنر مردان نے ہسپتال کے مختلف حصے دیکھے اور الٹراساؤنڈ سیکشن میں شکایات پر متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھ کر انکے علاج معالجہ میں خصوصی دلچسپی لیں اور کسی قسم کی کوتاہی نہ برتے۔ کمشنر مردان نے ہسپتال کے زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی معائنہ کیا اور اس منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی۔