راولپنڈی میں خسرہ مہم کا باقاعدہ آغازکردیا،ڈاکٹر وقار

راولپنڈی میں خسرہ مہم کا باقاعدہ آغازکردیا،ڈاکٹر وقار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے خسرہ مہم راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمد نے کہا ہے کہ دیگر شہروں کی طرح ضلع راولپنڈی میں خسرہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ 15۔اکتوبر سے شروع ہونے والی 13 روزہ خسرہ مہم کے دوران چھ ماہ سے لے کر سات سال تک کی عمر کے 852554 بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ اس خصوصی مہم کے دوران 884 ٹیمیں ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27۔ اکتوبر تک جاری رہنے والے خسرہ مہم کے دوران والدین کو چاہیئے کہ وہ اپنے چھ ماہ سے لے کر سات سال تک کی عمر کے بچوں کو ہر صورت خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سیاسی سطح پر اس کو اپنانے کی ضرورت ہے کیونکہ زیادہ تر ہمیں شہر اور پرائیویٹ سکولوں میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران حفاظتی ٹیکے سرکاری ہسپتالوں، مراکز صحت کے علاوہ ہر گاؤں اور محلے میں مخصوص بشمول سکولوں میں عارضی قائم کردہ سٹیشنز سے لگوائے جا سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر وقار احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے متعلقہ ٹیموں سے تعاون کریں اور جاری خسرہ مہم کے بارے میں اپنے ارد گرد لوگوں کو بھی اس حوالے سے آگاہ کریں۔