ڈاؤلینس نے ریفریجریٹر ز کی نئی سیریز متعارف کرا دی
کراچی (پ ر)ہوم اپلائنسز میں ٹیکنالوجی لیڈر، ڈاؤلینس نے پاکستان میں بڑیفریزر پورشن والے ریفریجریٹرز کی ایک جدید رینج متعارف کرادی ہے لیکن اس سے ریفریجریٹر کی کارکردگی متاثر نہیں ہوتی ہے۔اس نئی پروڈکٹ کو مکمل تحقیق اور ترقیاتی مراحل سے گزرنے کے بعد تیار کیا گیاہے جس میں صارفین کی بڑھتی ہوءِ ضروریات کی گہری آگاہی موجود ہے۔ ڈاؤلینس کی جانب سے قابل اعتماد اور مختلف خصوصیات سے بھر پور تمام ریفریجریٹز کے ساتھ 12 سال کی وارنٹی دی جاتی ہے۔نئی پروڈکٹ کے بارے میں ڈاؤلینس میں ہیڈ آف مارکیٹنگ، حسن جمیل نے کہا کہ؛ ’’بھروسا اور سہولت ، جس کا ڈاؤلینس وعدہ کرتا ہے، اس کی پروڈکٹس کو صارفین کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔ڈاؤلینس جدید پروڈکٹس پیش کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا تاکہ صارفین کے تمام گروہوں کا اعتماد اور بھروسا حاصل کر سکے۔‘‘حسن جمیل نے مزید کہا کہ؛ ’ ’ڈاؤلینس کی پروڈکٹس میں ،کم توانائی استعمال کرنے والی ٹیکنالوجی سے بجلی کم خرچ ہوتی ہے اور اس طرح بل بھی کم آتا ہے۔ پروڈکٹ کی اس نئی رینج میں ٹھنڈک کے لیے استعمال ہونے والا R600A میٹریل 35 فیصد سے زیادہ بجلی بچاتا ہے۔ آج کے صارفین ایسے اپلائنسز کی تلاش میں رہتے ہیں جو ڈیزائن میں خوبصورت ،بعد از فروخت سروس میں مستعد ہوں اور ان کے طرز زندگی کو آسان بنا دیں۔ ڈاؤلینس ایک پیشرو برانڈہے جو صارفین کی توقعات سے بڑھ کر کارکردگی پیش کرتا ہے اور ،پروڈکٹس کی وسیع رینج میں، ان کے بھروسے پر پورا اترتا ہے۔ ریفریجریٹرز کی نئی رینج پیش کر کے، ڈاؤلینس نے ، ایک مرتبہ پھر ،صارفین کے لیے روز مرہ کی زندگی میں ایک شاندار تجربہ فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ڈاؤلینس پروڈکٹس کایہ اسٹائل باورچی خانے کے ڈیزائن میں پائے جانے والے جدید رجحانات سے مطابقت رکھتا ہے اور یقیناً ہرگھر کی اندرونی آرائش میں اضافہ کر تا ہے۔‘‘