سندھ لیبارٹری ڈیڑھ ماہ سے بند، اہم مقدمات فرانزک رپورٹس کے منتظر

Oct 16, 2018


کراچی (آ ئی این پی)اہم مقد مات کے فرا نزک ٹیسٹ کر نے والی سندھ لیبارٹری کو تالے لگا دیے گئے، لیبارٹری ڈیڑھ ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے اہم مقدمات کے سلسلے میں فرانزک ٹیسٹ نہیں ہو پائے،تفصیلات کے مطابق سندھ لیبارٹری کو تالے لگا دیے گئے ہیں، ڈیڑھ ماہ سے اہم مقدمات فرانزک رپورٹس کے منتظر ہیں، کچھ عر صہ قبل سندھ لیبارٹری میں سہولتیں نہ ہونے کا انکشاف کیا تھا، جس کے بعد لیبارٹری ہی بند کر دی گئی، سندھ حکومت نے لیبارٹری میں سہولیات اور ساز و سامان کی فراہمی کی بجائے اسے بند کرنا ہی مناسب سمجھا،لیبارٹری میں ڈیڑھ ماہ سے کسی بھی کیس کا فرانزک نہیں ہوا، سندھ پولیس کے اہل کار عام مقدمات کے لیے اس لیبارٹری کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ یہ وہی لیبارٹری ہے جہاں شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی شراب کی بوتلوں میں شہد اور زیتون کو سونگھ کر چیک کیا گیا تھا۔
سندھ لیبارٹری

مزیدخبریں