بھلوال، بس اور وین میں تصادم،ڈرائیور اور 6 طالبات جاں بحق

بھلوال، بس اور وین میں تصادم،ڈرائیور اور 6 طالبات جاں بحق
بھلوال، بس اور وین میں تصادم،ڈرائیور اور 6 طالبات جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھلوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھلوال میں گجرات روڈ پر بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور اور 6 طالبات جاں بحق ہو گئیں جبکہ 4 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وین طالبات کو لے کر کالج جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور 6 طالبات جاں بحق ہو گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ گجرات روڈپرپیش آیا، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن کو سرگودھا منتقل کردیا گیا۔