منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور بینک کورٹ پہنچ گئے
کراچی(ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور مقدمے میں نامزد اومنی گروپ کے مالک انور مجید کے تینوں بیٹے بینکنگ کورٹ پہنچ گئے۔
ملزمان کے خلاف بوگس اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جس کی سماعت اب سے کچھ دیر بعد بینکنگ کورٹ میں ہوگی۔سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے تینوں صاحبزادوں، ذوالقرنین، علی مجید اور نمر مجید نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے جنہیں ایف آئی اے نے نامزد کیا ہے۔
بینکنگ کورٹ نے کیس میں نامزد تمام ملزمان کو آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا، کیس میں انور مجید، حسین لوائی، غنی مجید اور حسین لوتھا بھی نامزد ہیں۔ملزمان کے وکلا کی جانب سے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی استدعا کی جائے گی جب کہ تفتیشی افسر کیس میں پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کریں گے۔آج کی سماعت کے دوران ملزم طحہ رضا کی جیل سے باہر علاج کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔