ڈالر کی قیمت میں مزید 50 پیسے اضافہ،نئی قیمت 133 روپے 75 پیسے ہوگئی

ڈالر کی قیمت میں مزید 50 پیسے اضافہ،نئی قیمت 133 روپے 75 پیسے ہوگئی
ڈالر کی قیمت میں مزید 50 پیسے اضافہ،نئی قیمت 133 روپے 75 پیسے ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ آج ایک بار پھر مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 133 روپے 75 پیسے ہوگئی۔ ماہرین معیشت کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں ہونے والے مسلسل اضافے کو ملکی معیشت کیلئے خطرناک قرار دیا جا رہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں ہونے والے اضافے کو روکنے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والے دنوں میں حکومت کو معاشی میدان میں مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید :

قومی -بزنس -