منی لانڈرنگ کیس، سابق صدر آصف زرداری بینکنگ کورٹ میں پیش،فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت13 نومبر تک ملتوی

منی لانڈرنگ کیس، سابق صدر آصف زرداری بینکنگ کورٹ میں پیش،فاضل جج کی عدم ...
منی لانڈرنگ کیس، سابق صدر آصف زرداری بینکنگ کورٹ میں پیش،فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت13 نومبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بینکنگ کورٹ پہنچ گئے ،ملزم سابق صدرآصف زرداری نے حاضری لگائی ،فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری بینکنگ کورٹ میں پہنچے ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،سابق صدر آدھا گھنٹہ عدالت میں موجود رہے ،آصف زرداری سے صوبائی وزیر امتیاز شیخ اور ناصر شاہ نے ملاقات کی، حسین لوائی اور دیگر ملزموں نے بھی ملاقات کی ،فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔