رکشہ اورفالودہ والے کے اکاؤنٹس کومنی لانڈرنگ کیس کاحصہ بنایا جا رہا ہے،ناصر حسین شاہ

رکشہ اورفالودہ والے کے اکاؤنٹس کومنی لانڈرنگ کیس کاحصہ بنایا جا رہا ...
رکشہ اورفالودہ والے کے اکاؤنٹس کومنی لانڈرنگ کیس کاحصہ بنایا جا رہا ہے،ناصر حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ رکشہ ،فالودہ والے کے نکلنے والے اکاؤنٹس کوایف آئی اے کیس کاحصہ بنارہی ہیں،جن کے اکاؤنٹ سے دہشتگردوں کے رابطے نکلیں انہیں گرفتار کیا جائے۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کیس میں ثبوت نہیں ہوتا تو ملزمان کو بری کردیا جاتا ہے ،ایف آئی اے کے پاس کوئی ثبوت نہیں ،ناصر شاہ نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ملازم کے اکاو¿نٹ نکلے ان کی جے آئی ٹی نہیں بنی،ایک جے آئی ٹی میاں صاحب کےلئے بنائی گئی،صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ چیف جسٹس سے امید کرتے ہیں ہمیں انصاف ضرور ملے گا،ہمارے قائدین عدالتوں سے سرخرو ہونگے۔