”پی ٹی آئی کی ضمنی انتخاب میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ یہ ہے کہ ۔۔۔“حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر وزیراعظم عمران خان بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

”پی ٹی آئی کی ضمنی انتخاب میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ یہ ہے کہ ۔۔۔“حامد میر ...
”پی ٹی آئی کی ضمنی انتخاب میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ یہ ہے کہ ۔۔۔“حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر وزیراعظم عمران خان بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں وہ دو سیٹیں ہار گئی ہے جس پر عام انتخابات میں عمران خان نے کامیابی حاصل کی تھی جس پر کئی قسم کی رائے سامنے آ رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سابق سینیٹر انور بیگ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابا ت میں پاکستان تحریک انصاف کی مایوس کن کارکردگی کی تین وجوہات ہیں ، ایک یہ کہ انہوں نے بانی کارکنان اور رہنماﺅں کو نظر انداز کرتے ہوئے امیر وں کو ٹکٹوں سے نوازا جبکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ تجارتی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ انور بیگ کا کہناتھا کہ شکست کی تیسری وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے معاشی بحران وقت پر حل نہیں کیا ۔انور بیگ نے اپنے ٹویٹ میں سینئر صحافیوں حامد میر ، روف کلاسرا اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو بھی ٹیگ کیا ۔


یہ ٹویٹ حامد میرنے دیکھا تو اسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے جواب درج کیا کہ میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتاہوں کہ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں ٹکٹیں امیر لوگوں کو دی لیکن تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان امیر رہنماﺅں کو مسترد کر دیا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت دو مہینے میں کس طرح معاشی بحران پر قابو پا سکتی ہے ؟۔

مزید :

قومی -