افسوس سے کہناپڑتاہے ملک کوزیادہ نقصان پٹواریوں نے پہنچایا،چیف جسٹس پاکستان،کورنگ نالہ تجاوزات کیس میں نظرثانی کی تمام درخواستیں مسترد

افسوس سے کہناپڑتاہے ملک کوزیادہ نقصان پٹواریوں نے پہنچایا،چیف جسٹس ...
افسوس سے کہناپڑتاہے ملک کوزیادہ نقصان پٹواریوں نے پہنچایا،چیف جسٹس پاکستان،کورنگ نالہ تجاوزات کیس میں نظرثانی کی تمام درخواستیں مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے کورنگ نالہ تجاوزات کیس میں نظرثانی کی تمام درخواستیں مسترد کردیں، عدالت نے خاتون کوانسانی ہمدردی کے تحت 4 ماہ کی مہلت دےدی گئی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ افسوس سے کہناپڑتاہے ملک کوزیادہ نقصان پٹواریوں نے پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کورنگ نالہ تجاوزات کیس میں نظرثانی درخواستوں کی سماعت کی،متاثرہ خاتون سپریم کورٹ پیش ہوئی،درخواستگزار کے وکیل سردارلطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ میری موکلہ کاشوہرکینسرکامریض ہے، خاتون کابیٹا 18 سال کاہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں اس بنیادپرتجاوزات ہٹانے کاحکم واپس لے لیں؟چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کسی ایک فردکیلئے الگ حکم جاری نہیں کر سکتے،غیرقانونی گھر ہے اس نے توگرناہے لیکن 4 ماہ مہلت دے دیتے ہیں، افسوس سے کہناپڑتاہے ملک کوزیادہ نقصان پٹواریوں نے پہنچایا۔
عدالت نے نظرثانی کی تمام درخواستیں مستردکردیں اورخاتون کوانسانی ہمدردی کے تحت تجاوزات ہٹانے کیلئے 4 ماہ کی مہلت دیدی۔