منشا بم سپریم کورٹ سے گرفتار لیکن اتنے دن کہاں رہا اور پھر باآسانی ریڈ زون میں کیسے جا پہنچا؟ ایسی خبر آگئی کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی دنگ رہ گئے

منشا بم سپریم کورٹ سے گرفتار لیکن اتنے دن کہاں رہا اور پھر باآسانی ریڈ زون ...
منشا بم سپریم کورٹ سے گرفتار لیکن اتنے دن کہاں رہا اور پھر باآسانی ریڈ زون میں کیسے جا پہنچا؟ ایسی خبر آگئی کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی دنگ رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کو اراضی پر قبوں کے کیسوں میں مطلوب ملزم منشا بم لاہور سے اسلام آباد سپریم کورٹ کی بلڈنگ کیسے پہنچا ، موبائل فون اس کے پاس نہ ہونے کے باوجود سپریم کورٹ کے لئے گاڑی بک کروائی لاہور سے اسلام آباد کیسے سفر کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے سوالیہ نشان بن گیا۔ ملزم کی گرفتاری کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا۔
روزنامہ دنیا  کے مطابق پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم منشا بم جس کے خلاف لاہور میں درجنوں مقدمات ہیں جن میں زمینوں پر قبضے اور دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج مقدمات شامل ہیں ملزم پولیس کو جل دینے کے لئے لاہور ہی میں رہا اور اتوار کو رات گئے منشا بم لاہور سے اسلام آباد کے لئے بذریعہ بس موٹروے سے اسلام آباد پہنچ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اسلام آباد پہنچ کر سپریم کورٹ کیلئے ایک پرائیویٹ کمپنی کی ٹیکسی بک کروائی تھی اور وہ ریڈزون میں پہنچ گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منشا بم نے سپریم کورٹ کے گیٹ پر پہنچ کر اپنا شناختی کارڈ دیا او رسپریم کورٹ سکیورٹی کا کارڈ لے کر کورٹ نمبر ایک کے سامنے پہنچ گیا۔ ملزم صبح گیارہ بجے سے پانچ بجے تک سپریم کورٹ بلڈنگ میں رہا اس نے سپریم کورٹ میں چائے بھی پی بعد ازاں پانچ بجے کورٹ میں داخل ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منشابم کے پاس موبائل فون نہیں تھا لیکن اس نے ایک پرائیویٹ ٹیکسی کمپنی اوبر  کی گاڑی اپنے وکیل کے موبائل سے بک کروائی۔ ملزم کا کہنا تھا سپریم کورٹ نے اس کی گرفتاری کا حکم دیا تو اس نے موبائل فون کا استعمال چھوڑ دیا تھا اور لاہور ہی میں تھا اور اپنے وکیل کے ذریعے سے کام کرتا تھا۔