لاہور ٹریفک سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ ، ایسی پابندی لگا دی گئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا ، بڑی خبر آ گئی

لاہور ٹریفک سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ ، ایسی پابندی لگا دی گئی کہ کوئی سوچ ...
لاہور ٹریفک سے متعلق ایک اور بڑا فیصلہ ، ایسی پابندی لگا دی گئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا ، بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں ٹریفک کے حوالے سے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ اب موٹر سائیکل پر دونوں سواریوں پر ہیلمٹ پہننا لازم ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹریفک کے حوالے سے بڑے فیصلے کر لیے گئے ہیں جس کے بعد اب موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا چاہے وہ خاتون ہو یا مرد قوانین پر عملدرآمد کرنا ہو گا ۔دوسری جانب موٹر سائیکل ، سکول وینز اور رکشوں میں اوورلوڈنگ کرنے پر بھی جرمانے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے جبکہ موٹر سائیکل پر دو سے زائد افراد کے بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
یاد رہے اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ٹریفک حکام کو موٹر سائیکل سواروں پر ہیلمٹ کی پابندی سخت کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا جس کے بعد شہریوں نے ہیلمٹ خریدنے شروع کیے تو اس کی قیمت آسمان پر جاپہنچی اور منافع خوروں نے چار سو میں بکنے والا ہیلمٹ 15 سو تک بیچنا شروع کر دیا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناجائز منافع لینے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے عوام کو کچھ ریلیف فراہم کیا ۔

مزید :

قومی -