لاہور پارکنگ کمپنی کیس،سابق ایم پی اے حافظ کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 7 نومبر تک توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور پارکنگ کمپنی کیس میں سابق ایم پی اے حافظ کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 7 نومبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے لاہور پارکنگ کمپنی کیس میں سابق ایم پی اے حافظ نعمان کی نیب طلبی معاملے کی سماعت کی،ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے حافظ نعمان کی قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سنا دیااور سابق ایم پی اے کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 7 نومبر تک توسیع کردی۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ڈی جی نیب کیس میں مطمئن نہیں کرسکے،مقدمے میں اہم سوال ابھی بھی قابل وضاحت ہیں، عدالت حافظ نعمان کی گرفتاری سے متعلق نیب کودوبارہ سنناچاہتی ہے۔عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ حافظ نعمان کہاں ہیں؟،وکیل نے کہا کہ حافظ نعمان کوفیملی میں ایمرجنسی کے باعث جاناپڑا،عدالت نے حافظ نعمان کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 7 نومبرتک توسیع کردی، عدالت نے 15 روزبعدفریقین کے وکلاکوبحث کیلئے طلب کرلیا۔