پنجاب فوڈ اتھارٹی بھی مزید ایڈوانس، فیس بک اور ٹوئیٹر ہینڈل متعارف کروادیئے
لاہور(پ ر)پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA) عوام کو صاف ستھری اور صحت بخش اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے اور عوام کو رابطے کی براہ راست سہولت دینے، ملاوٹ کے خاتمے اور محفوظ خوراک کی فراہمی اورغلیظ اشیاء کی روک تھام کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیس بک پیج اور ٹوئیٹر ہینڈل متعارف کروادیا، ان اکاؤنٹس کے ذریعے ملاوٹ اور خوراک سے متعلق شکایات اور تجاویز ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو براہ راست بھجوائی جا سکتی ہیں۔
حکام کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نیا فیس بک پیج اور ٹوئیٹر لانچ کرنے کا مقصد شہریوں سے ملاوٹ اور خوراک سے متعلق شکایات اور ان کی رائے جاننا ہے۔ شکایات کے فوری حل کے لیے پی ایف اے کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوامی رائے اور شکایات کیلئے پی ایف اے ہیلپ لائن 080080500 کا دورانیہ بھی آٹھ گھنٹے سے بڑھا کر چوبیس گھنٹے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
بتایاگیا ہے کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان فیس بک پیج اور ٹوئیٹر کی سرگرمیوں کو خود سپروائز کریں گے۔ نئے فیس بک پیج پر فوڈ اتھارٹی سے متعلق تازہ ترین معلومات، سرگرمیاں اور متعلقہ اشتہارات بھی دیے جائیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس کے مطابق فیس بک پیج اور ٹوئیٹر اکاونٹ لانچ کرنے کا مقصد عوام سے برائے راست رابطہ کرنا ہے۔ فیس بک پیج اور ٹوئیٹر ہینڈل پر شہری پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سرگرمیاں، اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل کو بھی دیکھ سکیں گے۔
فیس بک پیج کو www.facebook.com/punjabfoodauthority لنک پر جا کر لائک کیا جا سکتا ہے۔
ٹوئیٹر اکاونٹ کو https://twitter.com/foodauthority1?s=08 پر فالو کیا جا سکتا ہے