این اے 60 ، تحریک انصاف کے امیدوار راشد شفیق کو انٹرنیٹ ووٹ کے ذریعے 400 ووٹ پڑے، برتری 1047ووٹوں کی ہو گئی

این اے 60 ، تحریک انصاف کے امیدوار راشد شفیق کو انٹرنیٹ ووٹ کے ذریعے 400 ووٹ ...
این اے 60 ، تحریک انصاف کے امیدوار راشد شفیق کو انٹرنیٹ ووٹ کے ذریعے 400 ووٹ پڑے، برتری 1047ووٹوں کی ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 60 میں انٹرنیٹ ووٹنگ کے ذریعے پڑنے والوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ،بیرون ملک این اے 60 کیلئے کل 550 کاسٹ ہوئے،جن میں سے 400 ووٹ پی ٹی آئی کے راشد شفیق کو ملے جس سے ان کی برتری647 ووٹوں سے بڑھ کر 1047 ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ این اے 60 میں اوورسیز پاکستانیوں کے 400 ووٹ تحریک انصاف کے راشد شفیق کو پڑے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سجادخان کو 54 ووٹ ملے،اوورسیز پاکستانیوں کے4ووٹ آزاد امیدوار اظہر اسلم کو ملے ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے راشد شفیق کو ن لیگ کے سجاد خان پر 647 ووٹوں کی برتری حاصل تھی، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ شامل کرنے سے ان کی برتری بڑھ کر1047 ہو گئی۔