کندھ کوٹ،تیزرفتار ٹرین کو رکشے کوٹکر،خواتین و بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق
کشمور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کندھ کوٹ میں تنگوانی کے قریب تیز رفتار ٹرین نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رکشے میں سوار13 افراد رشتہ دار کے ہاں تعزیت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ پھاٹک کھلا ہونے پر ڈرائیور نے رکشے نکالنے کی کوشش کی تو اسی دوران تیز رفتار موقع پر پہنچ گئی جس پر رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا،حادثے میں خواتین و بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں 3بچے اور2خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 4 افراد شدیدزخمی ہو گئے۔
حادثے کو ایک گھنٹہ گزر چکا ہے لیکن پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں، لاشیں اور زخمی بے یار و مدد گارسڑک پر پڑے ہیں،اہل مکین اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔