لاہور کینال روڈپر 5 گھنٹے سے ٹریفک جام،گاڑیوں کی لمبی قطاریں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی تعلیمی اداروں کے طلبانے ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق کینال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاج کی وجہ سے کینال روڈپر 5 گھنٹے سے شدید ٹریفک جام،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔پولیس نے طلبا سے مذاکرات کی کوشش کی جسے طلبانے ماننے سے انکارکر دیا ۔طلباءکا کہنا ہے کہ ایچ ای سی نمائندے سے مزاکرات تک احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا ۔