قومی،پنجاب اسمبلی اجلاس میں غیرقانونی ،غیرآئینی گرفتاریوں پراحتجاج کرینگے، رانا ثناءاللہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ قومی،پنجاب اسمبلی اجلاس میں غیرقانونی ،غیرآئینی گرفتاریوں پراحتجاج کرینگے،اگر اسی طرح بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ بڑے منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی ہے،ان کو بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ بلاجواز گرفتاریاں معیشت کو تباہی کی طرف لے جارہی ہیں،آج ڈالر کا ریٹ بڑھ کر کہاں تک پہنچ گیا۔مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو جگہ جگہ روکا جارہا ہے۔