قا نون کی پاسداری کرنے والوں کو ریاست عزت دیگی،شہریار آفریدی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ قا نون کی پاسداری کرنے والوں کو ریاست عزت دیگی سندھ عظیم لوگوں کاصوبہ ہے اور سب کو اس پرفخر ہے۔یہاں امن و سلامتی کا پیغام لے کر آیا ہوں،کراچی پاکستان کی ماں اور بڑا شہر ہے۔
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ کراچی پاکستان کے خزانے میں 64 فیصد حصہ ڈالتا ہے ،کراچی والوں نے جو عزت ہمیں دی اس کا حق ادا کریں گے،شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم ساتھ چلیں گے اور پاکستان کو عظیم ریاست بنائیں گے.