منشا بم لاہور منتقل ، پنجاب پولیس ملزم کیخلاف 82مقدمات ہونے کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر حیران

منشا بم لاہور منتقل ، پنجاب پولیس ملزم کیخلاف 82مقدمات ہونے کے باوجود ...
منشا بم لاہور منتقل ، پنجاب پولیس ملزم کیخلاف 82مقدمات ہونے کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر حیران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب پولیس نے زمینوں پر قبضے کے ملزم منشا بم کو اسلام آبا د پولیس سے تحویل میں لیکر لاہور منتقل کردیا ہے ، پولیس کے مطابق منشا بم کے خلاف 82مقدمات درج ہونے کے باوجود کارروائی نہ ہونا حیران کن ہے ،تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائیگی۔

دنیا نیوز کے مطابق منشا بم کو پنجاب پولیس کے حوالے کرکے لاہور منتقل کردیا گیا ہے ، ایس پی صدر معاذ ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشا بم کے خلاف اب تک 82مقدمات درج ہوچکے ہیں اور وہ کل سپریم کورٹ میں پیش ہوا جہاں اس کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا اور پنجاب پولیس آج اس کو گرفتار کرکے لاہور لے آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منشا بم کے بھائی کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے ، منشا بم اور اسکے بیٹے پر اور سیز پاکستانی کی چھ کنال اراضی پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج ہوا ،تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ منشا بم پر مقدمہ 1982میں درج ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ منشا بم اقتدار میں آنیوالی ہر حکومت کے ساتھ شامل ہوجاتاتھا ، منشام بم پر مقدمات کے باوجود کارروائی نہ ہونا حیران کن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منشا بم پولیس سے بھاگتا رہا اور اب میر ٹ پر تفتیش ہوگی اور منشا بم کیخلاف مقدمات کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل جی جائیگی ۔

مزید :

قومی -