سنی لیون کا اپنی بیٹی کی تیسری سالگرہ پر خوبصورت پیغام

سنی لیون کا اپنی بیٹی کی تیسری سالگرہ پر خوبصورت پیغام
سنی لیون کا اپنی بیٹی کی تیسری سالگرہ پر خوبصورت پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (یواین پی)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنی بیٹی نشا کور کی تیسری سالگرہ شوہر ڈینیئل ویبر کے ہمراہ میکسیکو میں منائی اور ایک خوبصورت پیغام جاری کیا جسے لوگوں نے سوشل میڈیا پر بے حد سراہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں بولڈ مناظر فلم بند کرانے کے لیے شہرت رکھنے والی اداکارہ سنی لیون نے ایک یتیم بچی کو گود لیا تھا۔ نشا کور 3سال کی ہوگئی ہے اور اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے سنی لیون اور ڈینیئل ویبر نے میکسیکو کے خوبصورت سیاحتی مقام کو منتخب کیا۔سنی لیون نے پورا دن اپنے شوہر اور بیٹی کے ہمراہ ساحلی علاقے میں گزارا اور خوبصورت سیلفیاں لیں۔ سنی لیون نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو مداحوں کی جانب سے تعریف و توصیف کا تانتا بندھ گیا۔ صارفین نے نشا کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق سنی لیون نے لکھا کہ دنیا کی سب سے خوبصورت ’’ پری ‘‘ کو تیسری سالگرہ مبارک ہو، میری بیٹی تم میری روشنی ہو اور میرے آسمان کو روشن کیے رکھتی ہو جب وہ تاریک ہونے لگتا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ تم کبھی نہیں جان سکتیں میں تم سے کتنا پیار کرتی ہوں، مجھ سے میری روشنی کو کبھی دور نہیں کرنا۔واضح رہے کہ سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیئل ویبر نے گزشتہ برس جولائی میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر لاتور کے یتیم خانے سے 21 ماہ کی بچی کو گود لیا تھا، سنی لیون نے بچی کا نام نشا کور ویبر رکھا ہے۔

مزید :

تفریح -