بھارت میں افغان سفار تکاروں کی تربیت کے پروگرام کا آغاز 

بھارت میں افغان سفار تکاروں کی تربیت کے پروگرام کا آغاز 
بھارت میں افغان سفار تکاروں کی تربیت کے پروگرام کا آغاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت اور چین نے افغانستان کے سفارت کاروں کو تربیت دینے کے مشترکہ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ 
بھارت میں تعینات چینی سفیر لو ژاؤ ہوئی نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈین فارن انسٹیٹیوٹ میں10 افغان سفارت کاروں کی تربیت بھارت، چین اور افغانستان کے درمیان تعاون کا پہلا قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر رواں برس چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اتفاق کیا تھا۔ چینی سفیر نے امید اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشترکہ تعاون سے دونوں ممالک مستفید ہوں گے اور مستقبل میں افغانستان کے لیے اس تعاون کا دائرہ کار تربیتی پروگراموں سے کہیں آگے بڑھ کر ٹھوس منصوبوں تک پھیلایا جائے گا۔