’’ ہم پی ٹی آئی کی طرح دھرنے نہیں دیں گے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ۔۔۔۔‘‘ن لیگی رہنما نہال ہاشمی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

’’ ہم پی ٹی آئی کی طرح دھرنے نہیں دیں گے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ۔۔۔۔‘‘ن ...
’’ ہم پی ٹی آئی کی طرح دھرنے نہیں دیں گے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ۔۔۔۔‘‘ن لیگی رہنما نہال ہاشمی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ ن لیگ نے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ حل کیا  اور ملک کو بجلی کے بحران سے نکالا،ہم پی ٹی آئی کی طرح دھرنے نہیں دیں گے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو معلوم ہو کے شہباز اور بزدار میں کیا فرق ہے؟۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ حل کیا  اور ملک کو بجلی کے بحران سے نکالا، ہم نے بجلی چوری کو روکنے کی کوشش کی اور اس کے لیے کمپنیاں بھی بنائیں،جب ہمیں حکومت ملی تب بھی خزانہ خالی تھا اور جب پی ٹی آئی دھرنا دے رہی تھی تو نواز حکومت معاہدے کررہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک کا نقصان نہیں چاہتے اور نہ حکومت گرانے کے خواہاں ہیں، ہم پی ٹی آئی کی طرح دھرنے نہیں دیں گے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو معلوم ہو کے شہباز اور سردار عثمان بزدار میں کیا فرق ہے؟۔

مزید :

قومی -