’’ یہ کیا بات ہوئی کہ آپ لیں تو حلال، ہمیں ملے تو حرام‘‘تحریک انصاف کے سینئر رہنما اجمل خان وزیر نے ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف کو بھی ہنسی آ جائے گی

’’ یہ کیا بات ہوئی کہ آپ لیں تو حلال، ہمیں ملے تو حرام‘‘تحریک انصاف کے ...
’’ یہ کیا بات ہوئی کہ آپ لیں تو حلال، ہمیں ملے تو حرام‘‘تحریک انصاف کے سینئر رہنما اجمل خان وزیر نے ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف کو بھی ہنسی آ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر  رہنما اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے معیشت  تباہ کرکے ہمارے ہاتھ  میں دی اور اپنے دور میں عوام سے دھوکا کیا، چھ ماہ بعد ہمارے اقدامات کے اثرات نظر آئیں گے کیونکہ بگڑی ہوئی چیزوں کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا،جب ن لیگ قرضے لے رہی تھے تو انہیں پاکستان کی عوام پر ترس نہیں آیا؟ یہ کیا بات ہوئی کہ آپ کو ملے تو حلال، ہمیں ملے تو حرام؟پارٹی کے اندر جو گروپ بندی بنی، ہمیں اس کا نقصان ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے  پروگرام’’ نیوز لائن‘‘ اینکر ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار سے گفتگو کرتے ہوئے اجمل خان وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے ملک کی معیشت کا برا حال کر دیا، ہم چیزیں ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اور عوام سے جھوٹ نہیں بولنا چاہتے،اس ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے، اپوزیشن واویلا کیوں کر رہی ہے؟ملک میں احتساب ہو گا تو سب کا ہو گا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جن انہیں ہاتھ ڈالا جائے تو یہ سب اکھٹے ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں  بجلی کی چوری کو لازمی روکا جائے گا اور حالات بہتر ہوں گے،ہمارے پاس کوئی جادو کا چراغ نہیں کے ایک دم سب کچھ ٹھیک کردیں، اصلاحات لانے میں بھی ٹائم لگتا ہے، ہمیں تھوڑا وقت تو دیں۔ انہوں نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت نے جو قرض لیا اس کا سود کون بھرے گا؟جب نواز حکومت قرضے لے رہی تھی تب انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ عوام کا اس پر کیا اثر پڑے گا؟۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی ایک مسئلہ تو ہے نہیں، ہم نے ٹاسک فورسز بھی بنا دیں، اصلاحات لانے کے لیے ٹائم چاہیے، کوئی بھی کام راتوں رات نہیں ہو سکتا، عمران خان ملک کے معاملات ٹھیک کرنے میں بہت مصروف ہیں،