اسحاق ڈار کی تعریف ، عمران خان بھیک مانگنے پر بھی یوٹرن لے گئے :مفتاح اسماعیل کا پی ٹی آئی کے موقف میں تبدیلی کا دعویٰ

اسحاق ڈار کی تعریف ، عمران خان بھیک مانگنے پر بھی یوٹرن لے گئے :مفتاح اسماعیل ...
اسحاق ڈار کی تعریف ، عمران خان بھیک مانگنے پر بھی یوٹرن لے گئے :مفتاح اسماعیل کا پی ٹی آئی کے موقف میں تبدیلی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے موقف میں تبدیلی آگئی ہے، اسد عمرنے اسحاق ڈار کوپانچ سال برا کہنے کے بعد اب ان کی تعریف شروع کردی ہے، تحریک انصاف کی حکومت پچاس ہزار گھر بھی نہیں بنا پائے گی، عمران خان بھیک مانگنے پر بھی یوٹرن لے گئے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نیب کسی کے قبضے میں نہیں لیکن کسی سول شخص کو بغیر ریفرنس دیئے پکڑ لینا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف شہبازشریف کو بغیر ریفرنس گرفتار کرلیا گیاہے لیکن حکومت میں موجود کئی لوگوں پر نیب میں مقدمات ہیں لیکن ان کو تو گرفتار نہیں کیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کے کرپشن کے خلاف جہاد کی تاب مسلم لیگ ن نہیں لاسکتی ، تحریک انصاف کو شہبازشریف کی 56کمپنیاں یاد آتی ہیں لیکن پشاور میٹر و یاد نہیں آتی جس پر 68ارب روپے لگ چکے ہیں لیکن میٹرو ابھی تک نہیں بنی اس کے برعکس لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں میٹرومنصوبے وقت پر اور کم قیمت میں بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر بنانے کا تحریک انصاف کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے ، اب تو تحریک انصاف کے موقف میں تبدیلی آگئی ہے ، اسد عمرنے اسحاق ڈار کوپانچ سال برا کہنے کے بعد اب ان کی تعریف شروع کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پچاس ہزار گھر بھی نہیں بنا پائے گی ، وزیر اعظم عمران خان اب آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے بھی یوٹرن لے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -