خواب میں سینے پر کوبرا سانپ بیٹھا ہوا دیکھ لیں تو فوری طور پر یہ کام کرڈالیں کیونکہ ....
لاہور(نظام الدولہ)جناب میں نے ایک خواب دیکھا ہے اور اسکی تعبیر پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر خواب میں کوبرا سانپ نظر آئے اور وہ آپ کے سینے پر بیٹھا ہو تو اسکا کیا مطلب ہوتا ہے۔جب سے میں نے یہ خواب دیکھا ہے بہت پریشان ہوں ۔(سید علی امیر )
جواب ۔اس بارے میں کئی بارکہا جاچکا ہے کہ جب بھی کوئی اپنا خواب شئیر کرتے ہوئے اسکی تعبیر پوچھنا چاہتا ہے تو پہلے اپنے کوائف بیان کرے کیونکہ خواب اور اسکی تعبیر کا تعلق اس کے حالات اورواقعات سے جڑا ہوتا ہے ۔خواب دیکھنے والے کی طبعی کیفیت کا جاننا ضروری ہوتا ہے،ورنہ خواب کی تعبیر جان کر انسان پریشان بھی ہوجاتا ہے ۔اب جیسا کہ آپ نے خواب دیکھا ہے ،اگر میں اسکی تعبیر بتانے بیٹھوں تو کئی قسم کی تعبریں سامنے آسکتی ہیں ۔مثلا ً آپ شادی شدہ نہیں تو جنسی طور پر آپ بہت زیادہ انگزائٹی کاشکار ہو سکتے ہیں ۔ کاروبارکرتے ہیں تو آپ کا غلط فیصلہ انتہائی تکلیف کا باعث بن سکتا ہے ،جاب کرتے ہیں تو کوئی مخالف آپ کے اعصاب پر سوار ہوجائے گا ۔بیرون ملک میں ہیں تو غیر ملکی ایجنسیاں یا کوئی بڑا دشمن آپ پر کڑی نطر رکھے ہوئے ہے ۔ بہر حال یہ خواب آپ کوہوشیار ہونے کی تلقین کررہا ہے تاکہ آپ بے خبری میں نقصان نہ اٹھالیں،(واللہ اعلم الصواب)( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ systemtoday14@yahoo.com )