وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کامشاورتی اجلاس ،50لاکھ گھروں کی تعمیرکے معاملے پرتبادلہ خیال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کامشاورتی اجلاس ہوا جس میں50لاکھ گھروں کی تعمیرکے معاملے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ پارٹی رہنماوں کے مشاورتی اجلاس میں اسدعمر،نعیم الحق،فوادچودھری و دیگررہنماؤں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ماہرین نے گھروں کی تعمیرکے منصوبے پربریفنگ دی اور 50لاکھ گھروں کی تعمیرکے معاملے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ گھروں کے منصوبے کی افادیت سے عوام کو آگاہ کیاجائے، منصوبے سے ملک میں روزگارکے مو اقع پیداہوں گے،ملک میں معاشی سرگرمیوں کوفروغ ملے گاجبکہ متوسط طبقہ کوآ سان اقساط پرگھرفراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 50لاکھ گھروں کامنصوبہ ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیاجائے گا ،گھروں کی تعمیرپارٹی منشورکااہم جزو ہے۔