تحریک انصاف کے ووٹرز اور سپورٹرز بہت سمجھدار ہیں:وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کونقصان نہ پہنچنے کا دعویٰ

تحریک انصاف کے ووٹرز اور سپورٹرز بہت سمجھدار ہیں:وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا ...
تحریک انصاف کے ووٹرز اور سپورٹرز بہت سمجھدار ہیں:وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کونقصان نہ پہنچنے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہاہے تحریک انصاف کے ووٹر ز اور سپورٹرز بہت سمجھدار ہیں ،وہ جانتے ہیں کہ موجودہ بحران مسلم لیگ ن کی سابق حکومت کی کرپشن کی وجہ سے ہے ، شفا ف ضمنی الیکشن کا کریڈٹ تحریک انصاف کی حکومت کوجاتاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار درانی نے کہا کہ ملک میں نہایت شفا ف ضمنی انتخابات ہوا ہے اور اس کا کریڈٹ تحریک انصاف کی حکومت کوجاتا ہے ، ضمنی انتخابات  میں تحریک انصاف نے 13نشستیں حاصل کی ہیں ، ضمنی الیکشن میں تحریک انصا ف کوکوئی نقصان نہیں ہوا بلکہ ہمارا ووٹوں کامارجن سب سے زیادہ ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے ووٹرز اور سپورٹرز بہت سمجھدار ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ جو بحران ہے یہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کرپشن کی وجہ سے ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پارٹی عہدیدار الیکشن جیت کرحکومتی عہدیدار بن گئے جس کی وجہ سے ان کیلئے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم شریک ہونا مشکل تھا ، اس وجہ سے ضمنی انتخابات میں انتخابی سرگرمیاںموثر طریقے سے نہیں کی گئیں اور اس وجہ سے ہم نے بعض سیٹیں ہاردیں۔

مزید :

قومی -