کیا ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ؟فافن کی رپورٹ بھی سامنے آگئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک( فافن )نے ضمنی انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ضمنی انتخابات میں ٹرن آوٹ کم اور رزلٹ مینجمنٹ بہتر رہی۔رپورٹ کے مطابق عام انتخابات کے مقابلے میں مرد ووٹرز کے ٹرن آوٹ میں 44 فیصد کمی آئی جبکہ عام انتخابات کے مقابلے میں خواتین ووٹرز کے ٹرن آوٹ میں 54 فی صد کمی آئی تاہم تمام حلقوں میں خواتین کا ٹرن آوٹ دس فی صد کی قانونی حد سے زیادہ رہا۔
فافن کے ایک فی صد مبصرین کو پولنگ اور 6 فی صد کو گنتی کا عمل دیکھنے کی اجازت نہیں ملی جبکہ186 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ کو خفیہ رکھنے کے عمل کی خلاف ورزی ہوئی۔فافن کے مطابق95 فی صد پریزائیڈنگ الیکشن کمیشن سے تربیت یافتہ تھے، ضمنی انتخابات میں نسبتاً کم انتخابی بے ضابطگیاں دیکھنے میں آئیں۔