رانی مکھرجی کی فلم’ ’’ہچکی‘‘ کا چین میں 4.21 ملین ڈالر کا بزنس

رانی مکھرجی کی فلم’ ’’ہچکی‘‘ کا چین میں 4.21 ملین ڈالر کا بزنس
رانی مکھرجی کی فلم’ ’’ہچکی‘‘ کا چین میں 4.21 ملین ڈالر کا بزنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) بالی وو ڈ اداکارہ رانی مکرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ نے چین میں 4.21 ملین ڈالر یعنی 31.08 کروڑ کا بزنس کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’’ ہچکی‘‘ 12اکتوبر کو چین میں ریلیز کی گئی جس نے 3 روز میں 4.21 ملین ڈالر کما لئے ہیں جو بھارتی 31کروڑ 8 لاکھ روپے بنتے ہیں، فلم میں اداکارہ رانی مکرجی نے ٹوریٹ سنڈروم بیماری میں مبتلا استاد کا مرکزی کردار ادا کیا جو امریکی اصلاحی مقرر بریڈ کوہن کے ناول ’’فرنٹ آف دی کلاس: ہاؤ ٹوریٹ سنڈروم میڈ می دا ٹیچر آئی نیور ہیڈ‘‘, سے ماخوذ ہے۔

مزید :

تفریح -