ابو ظہبی میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے مکی آرتھر سے تعلقات خراب ہونے کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ کرکٹ مداحوں کے بھی ہوش اڑ جائیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی اور آرتھر کے درمیا ن خراب تعلقات کی اشاروں کناروں میں تصدیق ہو گئی ۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے میڈ یا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کے درمیا ن تعلقات خراب ہو گئے ہیں تاہم اس بارے میں کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آرہی تھی لیکن اب پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے اشارتاً خراب تعلقات کی تصدیق کردی ۔
سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میرے اور کوچ مکی آرتھر کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ جو ہونا تھا وہ ہوگیا، گذشتہ تین دن سے یہ بات میڈیا میں بہت زیادہ آئی ہے۔ بات یہیں ختم کر کے اگلے میچ پر فوکس کرنا ہے۔ اس وقت میں اور مکی آرتھر ایک پیج پر ہیں۔ ٹیسٹ سے پہلے میں کوئی بات کرنا نہیں چاہتا ورنہ بات آگے بڑھ جائے گی، میں نے دبئی ٹیسٹ جو کیا وہ پوری ٹیم کا فیصلہ تھا۔