سانگھڑ، غیرت کے نام پر2بھائیوں کے ہاتھوں بہن اورمبینہ آشنا کا قتل
سانگھڑ (صباح نیوز) سانگھڑ میں غیرت کے نام پر 2 بھائیوں نے بہن اورمبینہ آشنا کو قتل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں غیرت کے نام پر چچا اور2بھائیوں نے مل کر بہن اور اس کے مبینہ آشنا کو گولی مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت بانو بروہی اور مبینہ آشنا آصف بروہی کے نام سے ہوئی ، واقعہ سانگھڑ کے قریب سیم نالے کے مقام پر پیش آیا۔ مقتولہ کے باپ نے بتایا کہ بھائیوں اور چچا نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کیا ،پولیس نے لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔