قائد اعظم کے سکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے بابا شیر محمد 110 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

قائد اعظم کے سکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے بابا شیر محمد 110 ...
قائد اعظم کے سکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے بابا شیر محمد 110 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے سکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے بابا شیر محمد 110 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بابا شیر محمد پنجاب پولیس کا حصہ تھے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے سکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ 110 سالہ بابا شیر محمد نے بانی پاکستان کے ساتھ ڈھائی ماہ تک ڈیوٹی سر انجام دی تھی۔ علاوہ ازیں وہ نواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خان کے بھی قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔

بابا شیر محمد گزشتہ طویل عرصے سے علیل تھے اور اسی علالت کے باعث انہوں نے منگل کے روز اپنی جان جانِ آفریں کو سپرد کردی ۔ ان کی نماز جنازہ فاروق آباد میں آج (بدھ کو) صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور